چوہدری برادران کا سلطان محمود گوندل سابق ایس ایس پی کے انتقال پر دلی اظہارِ رنج و غم

جمعرات 9 اپریل 2015 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سابق ایم پی اے چودھری عارف گوندل چیموانہ کے چچا چودھری سلطان محمود گوندل آف چیموانہ سابق ایس ایس پی، سابق ایم پی اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔