بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے قوانین میں نرمی کرنے کی تجویز زیر غور ہے‘ مشیر صحت پنجاب
بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے مراعاتی پیکچ کے علاوہ عمر میں رعایت دینے پر غور کیا جارہا ہے حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق کا ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 9 اپریل 2015 20:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کو ہر صورت آباد کیا جائے گا اور حکومت بی ایچ یو ایس پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے سروس رولز میں نرمی کی تجویز پر غور کررہی ہے جس کے تحت بنیادی مراکز صحت پر فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو عمر میں رعایت دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بات پنجاب سٹرٹیجی اینڈ پالیسی یونٹ محکمہ صحت کے زیر اہتمام بنیادی مراکز صحت پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے سلسلہ میں ایک روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز، مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز،ای ڈی اوز،میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس،ہیلتھ ایکسپرٹس ،ہیلتھ منیجرز اور انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.