Live Updates

ہمارے خلوص اور نیت پر تحریک انصاف کو شک نہیں کرنا چاہیئے : فاروق ستار

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 20:01

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے خلوص اور نیک پر تحریک انصاف کو شک نہیں کرنا چاہئے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمران خان کی واپسی کسی ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے عمران خان کا خیر مقدم کیا اورہم نے مہمان نوازی کی روایت کو قائم رکھا اورعمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم اس بات کا علم نہیں کہ عمران خان نائن زیرو آئے بنا واپس کیوں چلے گئے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کے ہاتھ میں نہ ڈنڈا تھا نہ انڈا اور نہ ہی کوئی ٹماٹر تھا، الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے قافلے کا خوش دلی سے استقبال کیا تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تھوڑی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کشیدگی کے ایک چھوٹے واقعہ کا الزام ہم پر لگایا۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ 23 اپریل کاضمنی انتخاب خوشگوار ماحول میں ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات