ڈرائیور کے قتل ڈیمانڈ چارٹرپر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف ایریگیشن ملازمین کی احتجاجی ریلی

پانچ روز گزرنے کے باوجوداوستہ محمد پولیس ورثاء سے تعاون کرنے کے بجائے ٹال مٹول کر رہی ہے، ملازمین

جمعرات 9 اپریل 2015 19:57

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ایری گیشن ایمپلائز یونین نصیرآباد کے سینکڑوں ملازمین نے سپریٹینڈنگ انجینئر نگ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کے ڈرائیور کے قتل اور 23نکات ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ڈرائیور کے قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق ایری گیشن ایمپلائز یونین نصیرآباد کے زونل صدر عبدالحکیم جتک زونل سیکریڑی علی خان کھوسہ کی قیادت میں سینکڑوں ملازمین نے سپریٹینڈنگ انجینئر نگ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کے ڈرائیور سوڈا خان کو مسلح افراد نے دوران ڈیوٹی اوستہ محمد میں فائرنگ کر کے قتل کر نے کے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا جس سے علی گوہر عمرانی لونگ خان چانڈیو بختیار خان جتوئی خدا بخش سولنگی سید برکت علی شاہ سید مختیار شاہ اور مٹھل بھنگر نے بھی خطاب کیا مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوستہ محمد میں مسلح افراد نے ایریگیشن کے ڈرائیور سوڈا خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان فرار ہوگئے ہیں لیکن پانچ روز گزرنے کے باوجوداوستہ محمد پولیس ہمارے مزدور کا خون گم کرنے کیلئے ورثاء سے تعاون کرنے کے بجائے ٹال مٹول کر رہی ہے جس سے نصیرآباد جعفرآباد کے ملازمین میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈی پی او جعفرآباد مزدوروں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ڈرائیو ر سوڈا خان کے قتل کا مقدمہ اصل ملزمان کے خلاف درج کیا جائے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت بلوچستان اپنے وعدہ کے مطابق ایرگیشن کے ملازمین کی جانب سے مذاکرات کے دوران دیئے گئے 23نکات ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ سپریٹینڈنگ انجینئر نگ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کے ڈرائیور سوڈا خان کے قاتلوں اور 23نکات ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ملازمین پٹ فیڈرکینال کھیر تھر کینال کو احتجاج کے طور پر بند کردیں گے جس کی ذمہ داری ایس ایچ او اوستہ محمد اور سیکریڑی ایرگیشن پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :