کوئٹہ، گرانفروشی ،کم تولنے ، ناغہ کے روز گوشت کی فروخت پر کارروائی ، 13دکانداروں کو جرمانہ

جمعرات 9 اپریل 2015 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ حاجی شفع شاہ نے سریاب کے علاقے میں گرانفروشوں ، کم تولنے اورناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 13دکانداروں کو مجموعی طورپر 17500/-روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چار دکانداروں کووراننگ دیتے ہوئے تبہہ کی اورضلعی پرائس لسٹ کے مطابق مقررہ کردہ قیمتوں کی پرائس لسٹ بھی تقسیم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیا ء خوردنوش کی فروخت کویقینی بنائی جائے۔اس کے علاوہ گرانفروشوں اورمنافع خوروں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔