افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے ،بلوچستان نیشنل پارٹی

مرکزی اورخیبرپختونخواء حکومت نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی واضح کردی ، بلوچستان حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے

جمعرات 9 اپریل 2015 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے مرکزی اورخیبرپختونخواء حکومت نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی واضح کردی ہے لیکن بلوچستان کے حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں آغااحسن بلوچ،اخترحسین لانگو،موسیٰ بلوچ،غلام نبی مری اوربی ایس او کے چےئرمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہاکہ لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین کوجعلی شناختی کارڈاوردیگرتمام سرکاری اداروں میں بلاک کئے گئے شناختی کارڈ کی دوبارہ بحالی کیلئے سیاسی دباؤ قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک منظم اورقوم پرست جماعت ہے اوربلوچستان کے ساحل وسائل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے افغان مہاجرین صرف بلوچوں کیلئے نہیں بلکہ یہاں کے پختون قوم کیلئے بھی مسائل پیداکررہے ہیں2013کے انتخابات کے دھاندلی میں افغان مہاجرین کااہم کرداررہاہے اوراب2016کے مردم شماری میں بھی افغان مہاجرین کوشامل کرکے بلوچوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کامنصوبہ بنایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ 40لاکھ افغان مہاجرین کی موجود گی میں مردم شماری کوکسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین کوشناختی کارڈپاسپورٹ لوکل سرٹیفکیٹ ودیگرسرکاری دستاویزات فراہم کرنے ووٹرلسٹوں میں شامل کرنے کی بلوچ دشمنی کی پالیسی اورنارواسلوک کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان اقدامات اورواقعات کابنیادی مقصد بلوچوں کواقلیت میں بدلنے اوربلوچ سرزمین کے خلاف موثرآوازبلندکرنے والے سیاسی کارکنوں کوراستے سے ہٹھانے کامقصداستحصالی اورتوسعی پسندانہ پالیسیوں کوتقویت دیتاہے اسے کسی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دینگے یہ حکمرانوں اوران کے کاسیہ لیسیوں کاخام خیالی ہے کہ بی این پی جیسے مضبوط اورمنظم جماعت کے موجودگی میں مادروطن کے خلاف پالیسیوں میں کامیاب ہوسکے تاریخ گواہ ہے کہ فرزندوں نے اپنے جانوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیایہ سرزمین کسی نے ہمیں خیرات کے طورنہیں دیابلکہ ہمارے آباؤاجدادسے لیکرآج تک فرزندوں نے اپنے لہودیکرسرزمین کی دفاع کی اوریہ ثابت کیاکہ اس وطن کے ایک ایک انچ کادفاع وہ بہتراندازمیں کرسکتے ہیں اورقومی جدوجہدکیلئے ہمہ وقت تیارہے ۔

بی این پی کے کارکن گزشتہ 18سالوں سے اپنے قومی حقوق و مادر وطن کے دفاع کی خاطر آمرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :