Live Updates

عمران خان جناح گراؤنڈ کے دورے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء نازیہ ربانی کے گھر کھانا کھایا

جمعرات 9 اپریل 2015 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جناح گراؤنڈ کے دورے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء نازیہ ربانی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے دوپہر کا کھانا کھایا،اس موقع پرریحام خان نے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے خان صاحب سے ضد کی کہ میں نے کھانا نہیں کھایا،ضد کرکے شامی کباب کھائے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے عزیز آباد پہنچنے کے حوالے سے کہا کہ فاروق ستار آئے ، ملے اور خوش آمدید کہا،لیکن بہن پہلی بار آئی تھی ،اچھا ہوتا کہ بدمزگی نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ میڈیا کو اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ عمراں خان کریم آباد میں خطاب کے بعد براہ راست ایئر پورٹ روانہ ہو جائیں گے تاہم وہ دوپہر کے کھانے کیلئے ریحام خان کے ہمراہ نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات