نائن زیرو سے گرفتار4 ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو سے گرفتار4 ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، 44افراد کے قتل میں ملوث متحدہ کارکن عامر توتلا کو گواہ نے شناخت کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیروسے گرفتار4 ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، ،ملزمان میں فیصل موٹا، فرحان شبیر، نادر شاہ اورعامرسرپھٹا شامل ہیں،ملزمان کو11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا،اس سے قبل عامر توتلا کو سلمان قتل کیس میں شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا،جہاں ایک گواہ نے ملزم عامر توتلا کو شناخت کرلیا،ذرائع کے مطابق عامر توتلا نے دوران تفتیش44 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔

فرحان شبیر کو پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں 22 اپریل تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :