Live Updates

پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان کی پارلیمنٹ واپسی ایک اچھا اقدام ہے، ملک سید عمران

جمعرات 9 اپریل 2015 19:50

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے رہنما ملک سید عمران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان کی پارلیمنٹ واپسی ایک اچھا اقدام ہے۔ یمن کی صورت حال پر بلائی گئی مشترکہ اجلاس میں شرکت اس کی قائدانہ صلاحیتیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246کراچی کے حلقے پر عمران خان کے امیدوار کی جیت یقینی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کراچی کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ انہوں نے اسفند یار ولی خان اور سراج الحق سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ کراچی سے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف عمران خان کے امیدوار کو ووٹ دے کر اسے کامیاب کرئے تاکہ کراچی میں امن قائم ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتیوں کی وجہ سے کراچی امن کا گہوارہ بن جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات