دورہ بنگلہ دیش، سرفراز احمد نے میزبان حریف کو مشکل قرار دیدیا

بنگلہ دیش کیخلاف تمام کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی ، اظہر علی سے اچھی دوستی ہے ، مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ، نائب کپتان

جمعرات 9 اپریل 2015 19:07

دورہ بنگلہ دیش، سرفراز احمد نے میزبان حریف کو مشکل قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) قومی بیٹسمین سرفراز احمد نے دورہ بنگلہ دیش میں میزبان حریف کو مشکل قرار دے دیا۔ انہوں نے بنگالی ٹائیگرز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، اظہر علی سے اچھی دوستی ہے ، مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے تھے ۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اظہر علی کے ساتھ اچھی دوستی ہے اور انہیں بطور کپتان سب کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل ہو گا۔

دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں پر نائب کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں جبکہ فیلڈنگ کے شعبے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ صرف اوپنر ہی نہیں بلکہ کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ نو منتخب نائب کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں تمام کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :