حیدرآباد،جماعت اسلامی کی ملک گیر دعوتی مہم حیدرآبادمیں زوروشورسے جاری

جمعرات 9 اپریل 2015 19:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کی ملک گیر دعوتی مہم حیدرآبادمیں زوروشورسے جاری ہے،دعوتی مہم میں بڑے پیمانے پر شہریوں سے رابطہ کیے جارہے ہیں انہیں جماعت اسلامی کاپیغام دیاجارہاہے اورجماعت اسلامی کے پیغام سے اتفاق کرنے والوں کوممبر بننے کی دعوت دی جارہی ہے، دعوتی مہم کے سلسلے میں امریکن کوارٹرٹیکسی اسٹینڈ پر سائٹ زون کی جانب سے کیمپ لگایاگیا، لطیف آبادمیں روزانہ نمازعصر سے عشاء کے بعدتک گھرگھر دوکان دوکان رابطہ ٴ عوام کاسلسلہ جاری ہے ،قاسم آبادمیں اختررسول کھوسہ ،محمدحسین جمالی اورآغاعبدالخالق ڈنومیرجت کی نگرانی میں دعوتی مہم جاری ہے، زون وسطی کے تحت ظہیرالدین شیخ کی زیرنگرانی شہرکے وسطی علاقوں اوربازاروں میں ، زون شرقی کے تحت پھلیلی پریٹ آباد،رشی گھاٹ ،گئوشالہ ،پنجرہ پول اورفقیرکاپڑمیں ،عثمان شاہ زون اورٹنڈوجام زون کے تحت رابطہ عوام میں ضلعی اورزونل رہنماؤں نے خطاب کیااور جماعت اسلامی کاپیغام پہنچایا، شام 4بجے سے رات 11بجے تک الخدمت دواخانہ پریٹ آبادنزدکھڑکی والے بابااور کالی موری چوک پر کیمپ لگائے جائیں گے، شہریوں سے کارنرمیٹنگوں میں خطاب کیا جائے گا، علاو ہ ازیں جماعت اسلامی لطیف آبادکے امیر حسین الدین کی لاہورروانگی کے سبب توقیرعالم قریشی کوقائمقام امیرمقررکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :