المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے 2 روزہ ”نظریہ پاکستان یونیورسٹیز کنونشن“ میں شرکت کے لیے کراچی سے طلبہ کا قافلہ لاہور روانہ ہوگیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے 2 روزہ ”نظریہ پاکستان یونیورسٹیز کنونشن“ میں شرکت کے لیے کراچی سے طلبہ کا قافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔ مرکز طیبہ مرید کے میں 11 اور 12 اپریل کو منعقد ہونے والے کنونشن میں کراچی سے جامعات کے طلبہ محمد صفی اللہ کی قیادت میں کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی زون کے مسئول محمد صفی اللہ نے لاہور روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کی صحیح نہج پر تربیت ازحد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کسی بھی قوم کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے۔ ہمارے ملک میں عصری و پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی دینی تربیت کے مواقع معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اسلامی نہج پر تربیت بھی ہوسکے۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کی دو روزہ مرکزی تربیتی نشست میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سے بڑی تعداد میں جامعات کے طلبہ شرکت کریں گے۔ دو روزہ تربیتی نشست میں ماہرین تعلیم اور مذہبی اسکالرز کے لیکچر کے علاوہ طلبہ کی تربیت کے لیے دیگر ہم نصابی سرگرمیاں بھی سرانجام دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :