مردان ،کاٹلنگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،دونوں پائلٹ محفوظ رہے

جمعرات 9 اپریل 2015 18:36

مردان ،کاٹلنگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،دونوں پائلٹ ..

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)مردان کے نواحی علاقہ کاٹلنگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارے میں موجود دو پائلٹ معجزانہ طور پرمحفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پی اے ایف کا ایک تربیتی سپر مشاق طیارہ کاٹلنگ کے قریب تکنیکی وجوہات کی بناء پر گر گیاتاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے ، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز تھا۔ ایئر ہیڈکوارٹر نے حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا ہے۔