رائے ونڈ میں مضر صحت اشیا کی فروخت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:11

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) رائے ونڈ شہر کے اہم علاقوں میں فروخت ہونیوالی اشیائے خوردونوش میں مضر صحت اشیا ء کی ملاوٹ شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے دودھ ، مصالحہ جات ، آئسکریم ، کوکنگ آئل اور مشروبات سمیت دیگر اشیاء میں ملاوٹ کی جانے لگی جس کے باعث کھانے پینے کی اشیاء معدے میں خرابی کا باعث بن رہی ہیں اور لوگ بیمار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

رائیونڈ کے بازاروں اور مارکیٹ کمیٹیوں میں فروخت ہونے والا دودھ ، مشروبات سمیت تمام اشیائے خوردونوش ملاوٹ شدہ ہیں جن کے استعمال سے مرد ، خواتین ، بوڑھے اور بچے خطرناک قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی سے ملاوٹ مافیا کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں مقامی حلقوں نے احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :