سیکٹر جی 15 ، خیابان کشمیر کے رہائشی منصوبے زون فائیو میں باقاعدہ ترقیاتی کاموں کے آغاز سے قبل ارتھ لیولنگ کا کام شروع کر دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر جی 15 ، خیابان کشمیر کے رہائشی منصوبے زون فائیو میں باقاعدہ ترقیاتی کاموں کے آغاز سے قبل ارتھ لیولنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں زون فائیو کا مرکز ی گیٹ تعمیر کرنے اور زون فائیو کا نقشہ فائنل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق زون فائیو میں ترقیاتی کاموں کی نوید سننے کے بعد اس ہاوسنگ سوسائٹی میں طویل عرصہ سے ترقیاتی کاموں کے آغاز اور اس سوسائٹی میں اپنے گھرتعمیر کرنے کی آرزو رکھنے والے ممبران نے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگر سال رواں کے دوران ترقیاتی کام شروع ہو جائیں تو وہ اگلے برس اس منصوبے میں اپنے گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر جموں کشمیر کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے زون فائیو منصوبے میں ترقیاتی کاموں ، فائنل نقشے کی تیاری اور زمین کی ہمواری کی خبریں عام ہونے سے انوسٹرز نے فائلوں کی خریداری تیز کر دی ہے اور اس منصوبے میں پلاٹس کی فائلوں کی خریدو فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹس کے ماہرین نے اس صورت حال پررائے دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد کے مرکز ی مقام اور دیگر رہائشی منصوبوں میں کے وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے زون فائیو کی اہمیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور عنقریب زون فائیو میں جہاں اس وقت پلاٹس کی ریٹ انتہائی کم ہیں ان میں دوگنا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔