گوجرانوالہ سے (ن)لیگ کے سینئر رہنماء شیخ اعجازکا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات ، عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
جمعرات 9 اپریل 2015 18:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر رانا نعیم الرحمان اور سینئرنائب صدر قاسم اکرم وڑائچ کی قیادت میں گوجرانوالہ سے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر گوجرانوالہ کی اہم سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کنٹونمنٹ بورڈ کے سابقہ وائس چیئرمین شیخ اعجاز نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا اور چیئرمین عمران خان اور اعجازاحمد چوہدری کی قیاد ت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، شیخ اعجازنے کہاکہ میں اور میرے ساتھی تحریک انصاف میں اس لئے شمولیت اختیار کررہے ہیں تاکہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکیں، مسلم لیگ (ن) نے اپنے کارکنوں اور عوام کو سخت مایوس کیا ہے ، عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں اوروہی ملک و قوم کوموجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، اعجازاحمدچوہدری نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شیخ اعجازکی پی ٹی آئی میں شمولیت سے گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ضلعی کمیٹیوں کی مشاورت سے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں ،عہدیداران اور کارکنان ان کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں ، پوری قوم کی نظریں تحریک انصاف پر ہیں انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا،صوبے بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو منہ کی کھانی پڑے گی، جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد (ن) لیگ کے درباریوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، 2015 ء الیکشن کا سال ہے ، اس موقع پر ایس اے حمید، شیخ ندیم اختر ،چوہدری عمر کسانہ ، شیخ نعیم ہاشمی، حسن جعفری سمیت عہدیداران اور کارکنا ن موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.