Live Updates

کراچی میں سیاسی محاذ آرائی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے‘کراچی کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے پہلے خیبر پختون خواہ حکومت کی ناکامی ذہن میں رکھیں‘پی ٹی آئی سیاسی بالادستی قائم کرنے کی بجائے کے پی کے میں کارکردگی بہتر کرے

جمعرات 9 اپریل 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ کراچی میں سیاسی محاذ آرائی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے‘کراچی کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے پہلے خیبر پختون خواہ حکومت کی ناکامی ذہن میں رکھیں‘پی ٹی آئی سیاسی بالادستی قائم کرنے کی بجائے کے پی کے میں کارکردگی بہتر کرے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کراچی کو آزاد کرانے سے پہلے کے پی کے میں بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور خوف ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی بالادستی قائم کرنے کی بجائے کے پی کے میں کارکردگی بہتر کرے ،دو سال میں کے پی کے میں کیا بہتر ہوا کہ کراچی والے ووٹ دیں؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات