این اے 246 کے ضمنی انتخابات کیلئے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی مکمل ‘نئی طرز کی سیاہی استعمال کی جائے گی‘بیلٹ پیپرز کا رنگ، وزن اور کاغذ منفرد ہے جس کی کوئی بھی نقل تیار نہیں کر سکتا‘ الیکشن کمیشن

جمعرات 9 اپریل 2015 17:55

این اے 246 کے ضمنی انتخابات کیلئے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی مکمل ‘نئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کیلئے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی مکمل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے ہے کہ 4 لاکھ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے چھپوائے گئے ہیں اور ان بیلٹ پیپرز کا رنگ، وزن اور کاغذ منفرد ہے جس کی کوئی بھی نقل تیار نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابت میں پہلی بار نئی طرز کی سیاہی استعمال کی جائے گی جو بیلٹ پیپرز پر نہیں پھیلے گی جبکہ نادرا بھی اس کی تصدیق باآسانی کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :