Live Updates

عمران خان اور ا ہلیہ ریحام خان کے اعزاز میں نادیہ ربانی کا ظہرانہ ،مٹن کڑاہی ،شامی کباب ،بریانی ،چکن قورمے سے تواضع تاہم عمران خان کھانا کھانے کی بجائے پیک کروا کر ساتھ لے گئے

جمعرات 9 اپریل 2015 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی ہلیہ ریحام خان کے اعزاز میں پی ٹی آئی کی رہنما نادیہ ربانی نے ظہرانہ دیا جس میں انکی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی تاہم عمران خان کھانا کھانے کی بجائے پیک کروا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔جمعرات کو تحریک انصاف کے چےئرمین اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کے بعد پارٹی کی رہنما نازیہ ربانی کے گھر پہنچے جہاں انکے لیے ظہرانے کااہتمام کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لذیر کھانے تیار کے گئے تھے جن میں مٹن کڑاہی ،شامی کباب ،بریانی ،چکن قورمہ شامل تھے سلاد کو پی ٹی آئی لکھ کرسجایا گیا تھا۔عمران خان کی اہلیہ ریحا م خان نے صرف کباب ہی کھائے جبکہ عمران خان نے کھانا کھانے کی بجائے پیک کرا کرساتھ لے گئے ۔اس موقع پرریحام خان نے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے خان صاحب سے ضد کی کہ میں نے کھانا نہیں کھایا،ضد کرکے شامی کباب کھائے۔ریحام خان نے عزیز آباد پہنچنے کے حوالے سے کہا کہ فاروق ستار آئے ، ملے اور خوش آمدید کہا،لیکن بہن پہلی بار آئی تھی ،اچھا ہوتا کہ بدمزگی نہ ہوتی۔بعد میں عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد واپسی کیلئے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :