اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر ایاز صادق کا شیخ رشید سے دلچسپ مکالمہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 17:52

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر ایاز صادق کا شیخ رشید ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب آپ مجھے بد دعا دے رہے تھے میں آپ کو بد دعا نہیں دوں گا.

(جاری ہے)

جادو ٹونے الٹے پڑ جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ اللہ آپ کو صحت دے. یاد رہے کہ اجلاس میں خطاب کی اجازت نہ دینے پر شیخ رشید نے شکوہ کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سپیکر کو مجھ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے ان کو میری بد دعا لگے گی.