بلیک میلر قبضہ گروپ سے تحفظ فراہم کیا جائے ،محمدعلی عدن

تمام ثبوت ملکیت و قبضہ تصدیق محکمہ ریونیو کے باجود غنڈ ہ گردی جاری ہے ،وزیرِ اعظم ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب ، وزیرِ داخلہ اور آئی جی پنجاب منفی ہتھکنڈوں کا نوٹس لیں ،پریس کانفرنس

جمعرات 9 اپریل 2015 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بلیک میلر قبضہ گروپ سے تحفظ فراہم کیاجائے ، تمام ثبوت ملکیت و قبضہ تصدیق محکمہ ریونیو کے باوجود بلیک میلر قبضہ گروپ غُنڈہ گردی کر کے زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وزیرِ اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خاں ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، آئی جی پنجاب اور آر پی او روالپنڈی مذکورہ لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کرے۔

ان خیالات کا اظہار محمد علی عدن چیف ایگزیکٹو کامنرزڈویلپمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیک میلر قبضہ گروپ کے سرغنہ اسجد عباسی موضع مانگا اور اس کے دیگر ساتھیوں کی غُنڈہ گردی اور بلیک میلنگ سے نجاب دلائی جائے ۔

(جاری ہے)

محمد علی عدن نے میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری کمپنی نے سال 2005میں موضع مانگا واقع تحصیل مری ،ضلع راولپنڈی میں رقبہ تعدادی 859کنال با قبضہ خرید اتھا ۔

جس کے تمام ثبوت ملکیت و قبضہ تصدیق شدہ محکمہ ریونیو ،ACمری ،تحصیل دار،TMOمری ،فرد ، خسرہ گرداوری موجود ہے۔انہوں نے اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ مذکورہ بلیک میلرقبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کا نوٹس لیکرتحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :