اسلام آباد : ریحام خان نے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی، کراچی کی خواتین سے نڈر ہونے کی تلقین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 17:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب میرے شوہر ہیں اور یہی میرا زیور ہیں ان کے ہوتے ہوئے مجھے کسی زیور کی ضرورت نہیں ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھے 'نیشنل بھابھی' جیسے خطاب سے نوازا گیا ہے جو کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی آ کر بہت پیار ملا ہے میں نڈر ہو کر یہاں آئی ہوں اور کراچی کی بہنوں سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ 23 اپریل کو گھروں سے نکلیں اور بے خوف ہو کر عمران اسماعیل کو ووٹ ڈالیں.