فاروق ستار سے بات کرنے کے ٹھیک ایک منٹ بعد ہی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے حملہ کیا،جہانگیر ترین

جمعرات 9 اپریل 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فاروق ستار سے بات کرنے کے ٹھیک ایک منٹ بعد ہی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے حملہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایم کیو ایم کی دوغلی پالیسی نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کے تحت ہمارے کاکارکنوں پر حملہ کیا گیا ۔انہوں نے حملہ آوروں کو تیار کررکھا تھا ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں ۔ہم ایسے ہتھکنڈوں سے بھاگنے والے نہیں ہیں ۔واقعے کا نوٹس لے کر ایکشن لیا جائے ۔پولیس ہمارے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرے ۔