ممبئی حملہ سازش کیس ،ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا
ذکی الرحمن لکھوی کی 10-10لاکھ روپے کے 2ضمانتی مچلکوں اور 2شخصی ضمانت کے عوض رہا ئی کے احکامات جاری کیے گئے
جمعرات 9 اپریل 2015 17:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ سازش کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے انہیں 10-10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں اور2شخصی ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت نے پنجاب حکومت کی طرف سے ذکی الرحمن کی نظر بندی سے متعلق فراہم کردہ خفیہ معلومات کا ریکارڈ غیر تسلی بخش قرار دیدیا ۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظری بندی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل رضوان عباس ایڈووکیٹ نے نظر بندی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اِختیار کیا کہ 18دسمبر 2014ء کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے مسلسل تین بار ان کی ایک ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے بعدا زاں جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13مارچ 2015ء کو ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دے کر رہا ئی کا حکم دیا تواس کے فوری بعد چوتھی مرتبہ نظربند کر دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.