الخیرٹرسٹ (العالمی ) کے تحت تھر پارکر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ، کنوؤں ، واٹر ٹینکس، غریب بچیوں کے لئے جہیز کا انتظام

جمعرات 9 اپریل 2015 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) الخیرٹرسٹ (العالمی ) کے تحت تھر پارکر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ، کنوؤں ، واٹر ٹینکس، غریب بچیوں کے لئے جہیز اور راشن کا انتظام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الخیرٹرسٹ نے تھرخشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں گذشتہ روز بھی سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور غریب بچیوں کے لئے شادی کا سامان فراہم کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے بنیادی مسئلہ کے حل کے لئے کنوؤں اورواٹر ٹینکس کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ انہیں پانی فراہم کیا جاسکے۔

یہ تفصیلات ٹرسٹ کے چیئر مین حاجی محمد ادریس نے ایک پریس بریفنگ میں بتائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹرسٹ کے معاون چیئرمین محمد طاہر انصاری نے امدادی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ اور سروے کیا اور راشن، جہیز کی تقسیم کے علاوہ متعدد مقامات پر کنوؤں کا افتتاح بھی کیا تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سرگرمیاں جار ی رہیں گی انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم گرما کی آمد ہے جس میں پانی کی شدید قلت ہوگی جس کے لئے مخیر حضرات کو ابھی سے اپنے پریشان حال بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :