ملک کو یو ٹرن لینے والی سیاسی قیادت کی ضرورت نہیں :نواز شریف

جمعرات 9 اپریل 2015 16:21

ملک کو یو ٹرن لینے والی سیاسی قیادت کی ضرورت نہیں :نواز شریف

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک کو یوٹرن لینے والی قیادت کی ضرورت نہیں ہے ، بتایا جائے خیبر پختونخوا میں کونسا نیا پاکستان بنا ہے ۔ ہری پور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے دبے لفظوں میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا ملک کو یوٹرن لینے والی قیادت کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جائے خیبر پختونخوا میں کونسا نیا پاکستان بنا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے ۔ بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت وہی کچھ کر رہی ہے جس کی پاکستان کو ضرورت ہے ۔ لوڈ شیڈنگ کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، 2017 تک ملک سے مکمل طور پر بجلی کا بحران ختم کر دیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے ۔