پنجاب بھر میں658ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق،547زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 658ٹریفک حادثات میں05افراد جاں بحق جبکہ 547 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ253افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں278ڈرائیورز ،19م عمرڈرائیور،421مسافراور106پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت137ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں67متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں52حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل805متاثر ہونے والوں میں سے609مرد اور196خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں116افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور507فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور182زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر537موٹر سائیکلز79آٹو رکشے59موٹر کاریں35مسافربس15ٹرک، اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :