پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط

جمعرات 9 اپریل 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط ، تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر کی وزیر اعظم ہاوٴس آمد پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہاوٴس آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔پاکستان اور سری لنکا نے کھیل، جوہری توانائی کے شعبے، منشیات کی روک تھام سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :