کپاس کی کاشت میں تاخیر ، روئی کی قیمت میں 150روپے فی من اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:11

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) حالیہ بارشوں کے سبب کپاس کی کاشت میں تاخیر ہونے سے روئی کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے من تک اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد نرخ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی منڈی میں روئی کے نرخ ساڑھے پانچ ہزار روپے من کی سطح پر پہنچ گئے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی کاشت میں چار سے پانچ ہفتے کی تاخیر کے سبب روئی کے نرخ بڑھنا شروع ہوئے۔ امریکا، بھارت اور چین سمیت عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کے باعث بھی ملک میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔