کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں286 پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کی مندی کے بعد تیزی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو چھیاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی رہی سیمنٹ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکتیس ہزار آٹھ سو ستاسی پوائنٹس پر بند ہوا ہوا۔ مجموعی طور پر انتیس کروڑ اکہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :