پرائیویٹ شعبہ توانائی بحران پر قابو پاسکتا ہے، اینگرو گروپ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:10

پرائیویٹ شعبہ توانائی بحران پر قابو پاسکتا ہے، اینگرو گروپ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اینگرو گروپ کے صدر علی انصاری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ شعبہ توانائی بحران پر قابو پانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اینگرو نے بغیر کسی لون کے ایل این جی گیس ٹرمینل کو ریکارڈ 11 ماہ کی مدت میں مکمل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی جانب سے شروع کئے گئے پروجیکٹ نہ صرف مہنگے ہوتے ہیں بلکہ ان کی تکمیل میں کافی وقت بھی لگ جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر حکومت کے تعاون سے زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں یہ ایک جامع میکانزم ہے. پرائیویٹ شعبہ میں کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی اہلیت ہوتی ہے جبکہ حکومت منصوبے کے دوران مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔

تھر میں کوئلہ کا منصوبہ 2018 تک کام شروع کر دے گا۔