اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

جمعرات 9 اپریل 2015 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی۔ آئی ایس ای دس انڈکس میں گزشتہ کاروباری روز اکانوے پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری روز مجموعی طور پر ایک سو بیالیس شیئرز کا لین دین ہوا جن میں اناسی شیئرز میں اضافہ اور تریسٹھ شیئرز میں کمی ہوگئی۔ آئی ایس ای دس انڈکس تین ہزار چار سو چھیاسٹھ پوائنٹس پر کھلا اور تین ہزار پانچ سو ستاون پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھ سو والیم میں ریکارڈ اضافہ ہوا جو بڑھ کر اکہتر ہزار پانچ سو تک پہنچ گیا۔