کراچی، پولیس کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2015 15:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے گئے اوردو ملزمان فرار ہو گئے۔رضویہ پولیس نے جہانگیرآباد کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دوٹارگٹ کلرزگرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم اورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان عارف عرف بنگش اورسید اظہرحسین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ کے مطابق گلستان جوہرمیں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ماراگیا،جبکہ اس کے دوساتھی فرارہوگئے۔ ڈاکو خاتون سے اے ٹی ایم میں لوٹ مارکررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :