نوشکی ،افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 9 اپریل 2015 15:24

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ ،لوکل ،پاسپورٹ کا اجراء اور غیر قانونی طور پر ووٹرلسٹوں میں اندراج کے خلاف میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرہ بازی احتجاجی مظاہرے سے بی این پی نوشکی کے ضلعی صدر نذیر بلوچ ،جنرل سیکرٹری حمید بلوچ،سینئر نائب صدر صاحب خان مینگل اور ملک شبیر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت چالیس لاکھ سے زاہد افغان مہاجرین غیرآئینی اورغیرقانونی طور پر آبادکاری کرکے ووٹر لسٹوں میں ناموں کا اندراج اور جعلی شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات دئیے گئے ہیں جو قابل مذمت اقدام ہیں ، جنکی بی این پی کبھی بھی اجازت نہیں دیگی،انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے بلوچستا ن میں بدامنی ، کلاشنکوف کلچر، منشیات فروشی عام ہوچکاہے جس کے باعث بلوچستان کے باسیوں کو سخت مشکلات اورپریشانیوں کا سامناہیں ،بلوچ قوم نے افغان مہاجرین کی 35 سال مہمان نوازی کی اور مشکل وقت میں انھیں بلوچستان کے سرزمین پر پناہ دی،لیکن اس کے باوجود افغان مہاجرین ہمارے مہمان نوازی کے لاج نہیں رکھی، آخر میں انھوں نے سختی کے ساتھ اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے،اورانھیں باعزت طریقے سے ان کے ملک بھیج دیاجائے۔