ایریگیشن ایمپلائز یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 9 اپریل 2015 15:20

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)ایریگیشن ایمپلائز یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں ایری گیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، احتجاجی مظاہرین سے ایریگیشن ایمپلائزیونین کے زونل صدراحمد جان ،جنرل سیکرٹری علی دوست ، نعیم احمد ،مدیر احمد اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایریگیشن ملازمین گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت اورایریگیشن کے اعلیٰ حکام خاموشی اختیار کرچکے ہیں، چارٹر آف ڈیمانڈ ملازمین کابنیادی حق ہے،ملازمین حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے، انھوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام ایریگیشن ملازمین کے حقوق کو فوری طور پر تسلیم کرکے نوٹیفیکشن جاری کیا جائے بصورت دیگر ملازمین اپنے حقوق کی خاطر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے