نقل سے لوگ ڈگریاں حاصل کرکے ڈگری یافتہ تو ہوسکتے ہیں لیکن تعلیم آفتہ نہیں،اسسٹنٹ کمشنر وڈھ

جمعرات 9 اپریل 2015 15:20

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ نقل ایک قومی جرم ہے ، نقل جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگی اگر ہم نے ابھی سے اپنے آنے والے نسلوں کیلئے منصوبہ نہیں کی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ نقل سے لوگ ڈگریاں حاصل کرکے ڈگری یافتہ تو ہوسکتے ہیں لیکن تعلیم آفتہ نہیں ہوسکتے ،نقل کے متعلق کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاا سسٹنٹ کمشنر وڈھ میں ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحا ن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع سینٹر سپریٹنڈنٹ قمرالدین اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالمالک موجود تھے۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے وڈھ میں امتحانی مرکز کا بغیر کسی شیڈول کے اچانک دوررہ کیا تو امتحانی عملہ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں میں کھل بلی مچ گئی ہر کوئی اپنے پوزیشن سمبھالنے کی کوشش میں نکلے تاہم تب تک وہ امتحانی ہال میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر عبدالقدوس اچکزئی نے امتحانی عملہ کے ذریعے طلباء کی تلاشی بھی لی۔

تاہم اس موقع پر کسی سے کوئی غیر قانی مواد نہیں پایا گیا دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں نقل کے خلاف جوحکمت عملی اپنائی گئی ہے اس کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاشرے سے اس برائی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ نقل سے متعلق کسی کے ساتھ کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بھی امیدوار نقل کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ کسی دوسرے کی جگہ امتحان دینے والے امیدوار کو پولیس کے حوالے کردیا جائے گا انہوں نے کہا جن معاشروں میں نقل ہوتی ہے وہاں لوگ عقل کے حقیقی استعمال سے قاصر رہتے ہیں اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ معاشرتی طور پر یا اجتماعی ترقی کی جانب قدم بڑھا سکیں تو ہمیں نقل کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ہمارے طلباء صرف ڈگری ہولڈر بننے کے بجائے باشعور تعلیم یافتہ بنیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر امتحان میں کچھ بہتری ہیں لیکن مکمل طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ اور آئندہ ہال میں داخل ہونے سے پہلے امیدوارو ں کی مکمل جامعہ تلاشی کے بعد انہیں داخل ہونے دیا جائے اگر کسی سے کوئی مواد پایا گیا تو اسے پیپر کو کینسل کرکے ان کو حوالہ پولیس کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :