اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 15:16

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کھلی عدالت میں سماعت کرے گا. جس کے تحت کورٹ کے وقت یعنی ایک بجے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے گی. جبکہ سکرٹری حامد علی کو سیکرٹری جوڈیشل کمیشن مقرر کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

جو ڈیشل کمیشن 16 اپریل سے سماعت کا آغاز کرے گا، جبکہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ 2013 ء کے الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتیں جوڈیشل کمیشن کی سماعت سے متعلق اپنی تجاویز دے سکتی ہیں ، علاوہ ازیں اگر کسی جماعت کے پاس کوئی ایسا ثبوت موجود ہے جو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات میں مدد فراہم کر سکتا ہے تو وہ ثبوت، 15 اپریل تک سیکرٹری جو ڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا جائے. یاد رہے کہ کھلی عدالت کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی عدالتی کاروائی میں آ سکتا ہے اور کوئی بھی میڈیا عدالت کی کاروائی کو کوریج دے سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :