رحمان ملک کی نیب آرڈیننس کی دفعہ 31/A کے اطلاق کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت 20 اپریل تک ملتوی

جمعرات 9 اپریل 2015 15:06

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سا بق وزیر دا خلہ ر حمن ملک کی جا نب سے نیب آ ر ڈ یننس کی دفعہ31/A کے اطلاق کے خلاف سپر یم کورٹ میں دائر درخواست پر عدالتی فیصلے کی رو شنی میں جمعرات کے روز احتساب عدا لت نے بھجو ائے گئے دو ر یفر نسوں کی سما عت کی سابق وزیر دا خلہ رحمن ملک اپنے وکیل محمد اظہر چوہدری کے ہمراہ عدا لت میں پیش ہو ئے نیب کی جا نب سے ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر محسن علی نے ر یفر نس میں شر یک ملزم سا بق اسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایف آ ئی اے سجاد حیدرسے سمن ی تعمیل نہیں ہو سکی سجا د حیدرنے 2013میں 2014تک ایکس پا کستان لیو و لی تھیں اور وہ لند ن میں ہے جس سے فوری طور پر سمن کی تعمیل ممکن نہیں لہذا مہلت دی جا ئے کہ پا کستا نی سفارتخا نہ کی وسا طت سے سمن تعمیل کر وائیں جا سکیں اس مو قع پر ر حمن ملک کے وکیل کے طور پر محمد اظہر چوہدری نے عدا لت میں اپنا وکا لت نا مہ دا خل کیا رحمن ملک نے عدا لت کو بتا یا کہ اگر چہ ان ر یفر نسوں میں بر ی ہو چکا ہو ں تا ہم سپر یم کورٹ نے بھی طے کر دیا ہے اب عدا لت نے 31/Aکو دیکھنا ہے کہ اس کا اطلا ق ہو تا ہے یا نہیں میں نے ہمیشہ عد التوں کا احترام کیا اسی لئے عدا لت کے حکم پر یہا ں مو جو د ہو ں تا ہم سیا سی مصروفیات کے با عث عدا لت سے استد عا ہے کہ انھیں حا ضر ی سے استثنی دیا جا ئے جس پر فا ضل احتساب عدا لت کے جج سہیل نا صر نے قرار دیا کہ آ پ کو مستقل بنیادوں پر استثنی نہیں دیا جا سکتا تا ہم آ پ در خو است دے دیں قا نو ن کے مطا بق کاروائی ہو گی البتہ آ پ کی عد م مو جو د گی میں آپ کے وکیل یا ان کے جو نےئر عدا لت میں پیش ہو سکتے ہیں جب ضرورت ہو گی آ پ کو بلا لیا جا ئے گا جس کے بعد عدا لت نے آ ئندہ سما عت 20اپر یل تک ملتوی کر دی واضح رہے کہ رحمن ملک کے خلاف 2004میں نیب نے ر یفر نس نمبر91/04اور92/04 احتسا ب عا لت میں دائر کئے تھے جن میں الز ام تھا کہ رحمن ملک نے ایف آ ئی اے کے ڈائر یکٹر کی حیثیت سے اسٹنٹ ڈا ئر یکٹر سجاد حید ر کے ہمراہ لا ہور میں ہا شم نا می شہر ی کے گھر پا سپورٹ بر آ مد گی کے لئے چھا پہ ما را اور غیر قانو نی طور پر یہا ں سے طلا ئی زیورات نقد ی اور پا سپورٹ تحو یل میں لئے جبکہ ایک اور الزام یہ تھا کہ ر حمن ملک نے رشوت کے طور پر دو گا ڑ یا ں ہنڈا سوک کی ڈ یما نڈ کی پرویز مشرف کے دور حکو مت میں دا ئر ہو نے والے ان کیسوں میں احتساب عدا لت نے ر حمن ملک کی عد م مو جو دگی میں نیب آ ر ڈ یننس کی دفعہ31/Aکے تحت تین تین سال قید کی سزا سنا ئی تھی رحمن ملک نے 2010میں 31/A کے خلاف سپر یم کو رٹ میں اپیل دا ئر کی کہ سزا ان کی عد م مو جو دگی میں سنا ئی گئی ان کا مو قف نہیں سنا گیا سپر یم کو رٹ نے در خو است پر فروری2015میں فیصلہ دیا کہ ما تحت احتساب عدا لت اس با ت کا تعین کر ے کہ مزکورہ سکیشن کا اطلاق ہو تا ہے یا نہیں

متعلقہ عنوان :