Live Updates

کراچی : عمران خان کا قافلہ کریم آباد پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 14:51

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : عمران خان کا قافلہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم کے بعد جناح گراؤنڈ سے روانہ ہو کر کریم آباد پہنچ گیا ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کریم آباد میں انتخابی کیمپ لگایا گیا ہے ، کریم آباد پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کو اپنے ساتھ موجود پا کر خاصا خوش اور پر جوش نظر آ رہے ہیں جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں . ممکنہ طور پر کریم آباد میں پی ٹی آئی چئیر مین پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ کارکنان سے بات چیت بھی کریں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :