سیکورٹی گاڈزکاقتل ،ایران نے ردیک میں سرحد بند کردی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ایران کے صوبہ سیستاان بلوچستان میں آٹھ ایرانی محافظوں کے قتل کے بعد مند میں ردیک کے مقام پر سرحد کو بند کردیا گیا۔ جمعرات کو لیویز حکام کے مطابق ردیک میں سرحد کو ایرانی حکام کی جانب سے بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

ردیک میں سرحد پر ایران سے غیر رسمی تجارت ہوتی ہے اور گیٹ کو مقامی افراد گزر گاہ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آٹھ ایرانی محافظوں کو قتل کردیا تھا جس پر ایران نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے سرحد پر سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :