Live Updates

این اے 246کے عوام غلطی نہیں کریں گے ،الیکشن میں عمران اسماعیل ہی کامیاب ہوں گے، الطاف حسین کے لہجے میں مٹھاس سے تبدیلی آ گئی ، عمران خان یا میرے لئے کوئی نوگوایریا نہیں ،عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے کراچی آئی ہوں،عمران خان کرکٹ کھیل رہے ہوں یا کے ٹو سر کر رہے ہوں تو میں وہاں بھی ان کے ساتھ پہنچ جاؤں گی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ا ین اے 246کے عوام غلطی نہیں کریں گے ،الیکشن میں عمران اسماعیل ہی کامیاب ہوں گے، الطاف حسین کے لہجے میں مٹھاس سے تبدیلی آ گئی ، عمران خان یا میرے لئے کوئی نوگوایریا نہیں ،عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے کراچی آئی ہوں،عمران خان کرکٹ کھیل رہے ہوں یا کے ٹو سر کر رہے ہوں تو میں وہاں بھی ان کے ساتھ پہنچ جاؤں گی۔

جمعرات کو کراچی پہنچنے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میرے شوہر کراچی آئے ہوئے ہیں اس لئے میں بھی یہاں آئی ہوں تا کہ این اے 246 کی انتخابی مہم میں حصہ لے سکوں،عمران خان کے ہر مشن میں ان کے ساتھ ہوں، اگر وہ کرکٹ کھیل رہے ہوں یا کے ٹو سر کر رہے ہوں تو میں وہاں بھی ان کے ساتھ پہنچ جاؤں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عمران خان یا میرے لئے کوئی نوگوایریا نہیں ہے، ہر پاکستانی کا یہ حق ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی جگہ پر جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل میرے بھائی ہیں، ان کی انتخابی مہم کیلئے دوبارہ کراچی آتی رہوں گی اور انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جائیں گے، این اے 246کے عوام باشعور ہیں، اس بار وہ غلطی نہیں کریں گے اور انشاء اللہ عمران اسماعیل کامیاب ہوں گے۔ ریحام خان نے کہاکہ الطاف حسین کے لہجے میں مٹھاس سے تبدیلی آ گئی ہے، ملک میں عمران خان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے اور عوام انہیں چاہتے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر تحریک انصاف کی رہنماء ناز بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات