Live Updates

الطاف حسین کا بیان خوش آئند ہے‘ کراچی میں الیکشن خوف کی فضا کے خاتمے کے لئے لڑرہے ہیں‘ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم خوف سے پیچھے ہٹ جائیں گے، تحریک انصاف جس مقام پر پہنچ چکی ہے ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیان خوش آئند ہے‘ کراچی میں الیکشن خوف کی فضا کے خاتمے کے لئے لڑرہے ہیں‘ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم خوف سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج تحریک انصاف جس مقام پر پہنچ چکی ہے ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا۔

14اگست کے بعد سے پارٹی مزید مضبوط ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں ان کا بیان خوش آئند ہے‘ پھولوں کی فضا میں الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہوگا۔ کراچی کے عوام خوف کی فضا سے تنگ آچکے ہیں۔ کراچی سے الیکشن لڑنے کا مقصد خوف کی فضا کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کوئی اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم خوف کے باعث پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو کراچی آنے کی دعوت نہیں دی وہ خود اپنی مرضی سے آئیں گی اگر ایم کیو ایم انہیں سونے کا سیٹ کا کوئی اور تحفہ دے گی تو وہ شوکت خانم ہسپتال پشاور کی تعمیر کیلئے جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات