پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک ہلاک، تین زخمی
جمعرات 9 اپریل 2015 14:17
جدّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے دوران بدھ کو ایک سپاہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ سعودی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سپاہیوں کا تعلق کس ملک سے تھا۔
(جاری ہے)
اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحۃ میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقوں کے دوران اسلحہ کے استعمال سے ایک غیرکمیشن آفیسر ہلاک ہوا ہے، اور تین دیگر افسران زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ اس دوران ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف حملوں میں مصروف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جائے یا نہیں۔ سعودی عرب نے اپنے دیرینہ حلیف سے جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور زمینی افواج کے ساتھ اس میں شرکت کرنے کے لیے کہا ہے، جبکہ پاکستان نے اب تک اس سے انکار کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف فوجی اتحاد نے چھبیس مارچ کو فضائی حملے شروع کیے تھے۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.