”ٹیچر “ نئے موضوع اورکہانی کے ہمراہ جدید ٹکنالوجی سسٹم پر بنالی۔پرویز سجاد

جمعرات 9 اپریل 2015 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) فلم انڈسٹری میں ذہین اور قابل ہنر مندوں کی کمی نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں بہترین مواقع ملیں۔مجھے ایک منفرد موضوع پر فلم بنانے کا موقع ملا میں نے فلم ”ٹیچر “ نئے موضوع اورکہانی کے ہمراہ جدید ٹکنالوجی سسٹم پر بنالی۔ان بھرپور خیالات کا اظہاراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

09 اپریل۔2015ء سے ایک خصوصی ملاقات میں برسوں معاونت کرنے والے اور اب بطور ڈائریکٹر فلم ”ٹیچر“ بنانے والے پرویز سجاد نے کہا۔سجاد پرویز نے اپنی زندگی کے 20برس فلم انڈسٹری میں مختلف نامور ہدایت کاروں کے ہمراہ بطور معاون کا کرتے ہوئے گزارا۔انہوں نے بتایا کہ میں فلم ڈائریکشن کے ہمراہ عکاسی ،سکرپٹ،میوزک اور فلم کے دیگر شعبوں کے ماہر افرادسے بھی معلومات لیں۔

(جاری ہے)

تب جاکر مجھے جب فلم ”ٹیچر“ بنانے کا موقع ملا اب میری فلم 10اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ مجھے اپنے خدا اور اپنی محنت پر یقین ہے کہ میری فلم ”ٹیچر“ فلم انڈسٹری کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار اداکرے گی۔پرویز سجاد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں راؤئتی کہانیوں سے ہٹ کرایک اہم معاشرتی موضوع”تعلیم“کوچنا۔ فاروق ضمیر کے ہمراہ نئے چہرے لیکر فلم بنائی ہے۔فلم میں اہم کردار اداکار حبیب نے بھی اداکیاہے۔مجھے فلم کے ہر شعبے پر ڈائریکٹرز کی طرف سے بھی پزیرائی مل رہی ہے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔