این اے 246 میں ضمنی انتخابات میں فوج طلب کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ممکنہ اجلاس کل ہو گا

جمعرات 9 اپریل 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) این اے 246 میں ضمنی انتخابات میں فوج طلب کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ممکنہ اجلاس آج جمعہ کو ہو گا ۔اجلاس میں حلقے کو فوج کے حوالے کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن سندھ نے چیف الیکشن کمشنر کو حلقے میں فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خط لکھا تھا تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 میں فوج کی زیر نگرانی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، الیکشن کمیشن سندھ کے خط پر غور اور مشاورت کرنے کے لئے ممبران کے ساتھ آج ممکنہ طور پر اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں الیکشن کمیشنر سندھ کی جانب سے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات فوج یا رینجرز کی زیر نگرانی کروانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا تھا جس میں درخواست یہ کہی گئی ہے کہ حلقہ میں اس وقت سیاسی کشیدگی ہے جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں حلقے کے اندر بدنظمی پید اہو سکتی ہے تاہم بدنظمی سے بچنے کے لئے فل پروف انتظامات کرنے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے آج ممکنہ طور پر کراچی میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے ۔ حلقہ این اے 246سے ایم کیوایم کے نبیل گبول نے استعفی دیا تھا حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 86 ہز ار ہے جس میں پالنگ بوتھ قائم کیے جائے گے یہ حلقہ شہری علاقہ پر مشتمل ہے جس میں قتل و غارت، ٹارکٹ کلنگ ڈالہ زنی کی ریشو دیگر علاقوں کی نسبت ایادہ ہے اس وقت حلقے میں سیاسی ماحول عروج پر ہے جس میں ایم کیو ایم ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار سہرفہرست ہیں

متعلقہ عنوان :