افغانستان میں اغواء کے بعد قتل کئے جانیوالے 5تاجروں کی چارسدہ میں میں تدفین کر دی گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 13:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) افغان حکام کی جانب سے سپرد کی گئی 5 پاکستانی تاجروں کی لاشوں کی تدفین چار سدہ میں کر دی گئی ۔یہ پانچ افراد ان 9تاجروں میں شامل تھے جنھیں2ماہ قبل مسلح افراد نے افغانستان میں اغوا ء کر لیا تھا۔پانچوں لاشیں گزشتہ روز افغان حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کی تھیں۔بتایا گیا ہے کہ تاجروں کی لاشیں افغانستان میں غنی خیل کے علاقے سے ملی تھیں جبکہ ان کے باقی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق افغانستان جانیوالے تاجروں کی تعداد 9تھی جن میں سے 8افراد کا تعلق چارسدہ کے علاقے پڑانگ اور ایک کا تعلق شبقدر سے تھا ۔یہ تمام افراد سرسوں کے تیل اور خالص گھی کی تجارت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق یہ تاجر افغانستان کے علاقے مہمند مارکو میں اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ مسلح افراد انہیں ساتھ لے گئے تھے۔ان میں سے شبقدر سے تعلق رکھنے والے بزرگ تاجر کو رہا کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر تمام افرادتقریبا 2ماہ سے لاپتہ تھے۔

متعلقہ عنوان :