این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں ،پیچھے نہیں ہٹیں گے،جہانگیر ترین

جمعرات 9 اپریل 2015 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ ،عوام خوف کی فضاء سے نکل کر دل کی آواز پر ووٹ دیں،سیاسی جماعتوں کو مذاکرات پر زور دینا چاہئے، تشدد سے منفی پیغام جائیگا، جاوید ہاشمی سیاسی موت مرچکے ہیں۔

۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں مگر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی میں ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد اپنا امیدوار میدان میں لائے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام خوف کی فضاء سے باہر نکل کر دل کی آواز پر ووٹ دیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا کوئی امپائر نہیں ، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں سیاسی ماحول میں موجود کشیدگی دورکرنے کی کوششیں کررہی ہیں، جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات پر زور دینا چاہئے، تشدد سے منفی پیغام جائیگا، انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سیاسی موت مرچکے ہیں، اب ملک کے سیاسی منظر نامے میں ان کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو جب بھی کوئی خوشخبری ملتی ہے تو پرویز رشید اسے خراب کرنے کیلئے میدان میں آجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :