Live Updates

کراچی : ایم کیو ایم نے عمران خان اور ریحام خان کا تحفہ تیار کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 13:43

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ حسین آباد قافلے میں شریک ہو گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے استقبال کے لیے موجود ایم کیو ایم نے ریحام خان کے لیے تحفہ بھی منگوا لیا .

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ریحام خان کو بطور تحفہ پیش کرنے کے لیے طلائی سیٹ بھی منگوا لیا ہے ، اگر ریحام خان نائن زیرو آئیں تو ان کو طلائی سیٹ پیش کیا جائے گا جبکہ عمران خان کو شلوار قمیض بطور تحفہ پیش کی جائے گی. ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو پھولوں کو گلدستہ بھی پیش کیا جائے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات