راولپنڈی : ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر بھی غور کیا گیا، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 13:39

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی . آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور، مشرق وسطٰی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایران بارڈر مینیجمنٹ پر بھی بات چیت ہوئی.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کوگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے جبکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو بھی سراہا، ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیاگیا کہ مسلم امہ میں اتحاد، یگانگت، سالمیت اور ہم آہنگی کی بہت ضرورت ہے.