اینٹی ٹول ایکشن کمیٹی کی جانب سے 15 اپریل کو دھرنے میں شرکت کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع

جمعرات 9 اپریل 2015 13:17

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اینٹی ٹول ایکشن کمیٹی کی جانب سے 15 اپریل کو دھرنے میں شرکت کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع، دکانداروں کا استقبال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی ٹول ایکشن کمیٹی کی جانب سے مقامی افراد سے زبردستی ٹول ٹیکس لینے کے خلاف 15 اپریل کو ٹول پلازہ ڈیتھا کے مقام پر ٹول گیٹ پر احتجاجی دھرنے کے سلسلے میں اینٹی ٹول ایکشن کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین سورھیہ سندھی، شفیق الرحمن، سرفراز شاہانی، ستار گورھڑ، حاجی معروف سمعوں سمیت دیگر نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ورکشاپ اسٹاپ سے عوامی رابطہ مہم شروع کی جس کیلئے تاجر برادری نے رہنماؤں پر پھول نچھاور کئے اور سندھی اجرک اور ہار پہنائے۔

اس موقع پر اینٹی ٹول ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹنڈو جام کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس مسئلہ کو حل نہیں کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈو جام اور اس کے گرد ونواح کی عوام سے ہتھیاروں کے زور پر زبردستی ٹیکس لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو ٹول گیٹ پر تاریخی دھرنا دیا جائے گا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔